لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وہ لوگ جو اسمبلیوں میں بیٹھ کر ٹی اے ڈی اے وصول کر رہے ہیں، سڑکوں پر آ کے غل غپاڑا کیوں کر رہے ہیں،24نومبر کے انتشار اور فساد کی سیاست کرنے والوںکا کھیل اب ختم ہو چکا ، عوام ان کو جان چکی ہے کہ ملک کا خیر خواہ اور کون دشمن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی مین کیمپس برکی روڑ میں نئی پہلی اکیڈمک عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنسزڈاکٹر عارف محمود،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر توصیف توقیر ،ڈین آرٹس ڈاکٹر یعقوب بنگش ، چیئرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر قاسم محمود، چیئرمین شعبہ اکنامکس علی جان،ڈاکٹر محسن علی ،ڈاکٹر کاشف نعیم،ڈاکٹر عبیرہ زہرہ،ڈاکٹر ذیشان رفیق،فیکلٹی ممبران، طلبہ ،صحافیوں اور مختلف مکتبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ویژن2025ء پر کام کرنے دیا جاتا توآج پاکستان کی حالت کچھ اور ہوتی،ماضی میں جو ہوا سو ہوا، اب ملک انتشار ،جلائو گھیرائو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگلے تیس سالوں میں اپنی ایکسپورٹ کو تیس ارب ڈالر سے سو ارب ڈالر تک نہ پہنچایا تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا کوئی بھی شعبہ آئی ٹی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،یو ای ٹیز اور آئی ٹی یونیورسٹیز کو برانڈ بنانے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،سٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا بہت بڑی کامیابی ہے،ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا،نفرت اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آج صرف ایک شعبہ نہیں ہے، آئی ٹی وہ طاقت ہے کہ جس کے ساتھ آج معیشت کے ہر پہیے کی ترقی جڑی ہوئی ہے، چاہے تعلیم کا شعبہ ہو، صحت کا شعبہ ہو، پیداوار میں زراعت، صنعت یا سروس سیکٹر ہے، کوئی بھی شعبہ معیشت کا آئی ٹی کی پاور کو بروئے کار لائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے،آئی ٹی یونیورسٹی پاکستان کی ایک مایہ ناز یونیورسٹیوں میں آئی ٹی کی تربیت کے حوالے سے شمار ہوتی ہے اور اس کے قیام کا سہرا وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے اس وقت بحیثیت وزیراعلی آئی ٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور آج الحمدللہ وہ بیج جو لگایا گیا تھا وہ ایک تناور درخت کی حیثیت حاصل کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کرنی ہے تو ہمیں اپنی انفرادی ترقی کے اوپر پاکستان کی ترقی کو ترجیح دینی چاہیے ،آج پاکستان کو ہماری صلاحیتوں کی ضرورت ہے، ہم اگر پاکستان کی تعمیر نہیں کریں گے تو کوئی ہندوستان ، بنگلہ دیش یا سری لنکا سے آ کے پاکستان نہیں بنائے گا۔انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی فیکلٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں کہ جو آج اپنا سی وی امریکہ یا یورپ میں بھیجیں تو اگلے 24گھنٹے میں ان کو ویزہ مل جائے گا لیکن یہ اپنی کمٹمنٹ کے ساتھ یہاں پاکستان کی خدمت پر مامور ہیں ، میں ان کو خراج تحسین پیش اوربیرون ملک پاکستانیوں سے بھی اپیل کرتاہوںکہ پاکستان کو2047تک دنیا کی فرنٹ لائن معیشت بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کر دیںاور اپنے تجربے و صلاحیتوں کو یہاں آ کر بروئے کار لائیں۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
