Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ہونےوالی اموات 2030 تک 80 لاکھ سے بڑھ جائیں گی۔ عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ہونےوالی اموات 2030 تک 80 لاکھ سے بڑھ جائیں گی۔ عالمی ادارہ صحت

دنیا میں ہر سال تقریباً 60 لاکھ افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں .

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں ایک منٹ کے دوران تقریباً ایک کروڑ سگریٹ فروخت کئے جاتے ہیں، سگریٹ کے تمباکو کے جلنے سے چار ہزار کے قریب مختلف کیمیکلز خارج ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مسلسل تمباکو استعمال کرنے والے آدھے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔
دنیا میں ہر سال تقریباً 60 لاکھ افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں 50لاکھ افراد براہ راست تمباکو استعمال کرتے ہیں جبکہ زندگی سے ہاتھ دھونے والے6 لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جو خود تمباکو استعمال نہیں کرتے لیکن اس کے دھوئیں سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تمباکو کا استعمال اسی طرح جاری رہا تو 2030 تک دنیا بھر میں تمباکو سے ہونےوالی اموات 80 لاکھ تک بڑھ جائیں گی۔ واضح رہے کہ تمباکو استعمال کرنےوالے تقریباً 80فیصد افراد کا تعلق پسماندہ علاقوں یا غریب ممالک سے ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تمباکو کے استعمال میں کمی کے حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات کئے جائیں تاکہ سالانہ لاکھوں افراد کی قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar