انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے کہاہے کہ دمشق میں ترک سفارت خانہ دوبارہ کام شروع کر دے گا اور سفارتی وفد شام روانہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ہم دہشت گردی سے پاک شام دیکھنا چاہتے ہیں جہاں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک نہ ہو۔ ہم شام میں ایک جامع حکومت چاہتے ہیں۔وزیر نے کہاکہ شام کے مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ترکی میں موجود شامی باشندوں کی اپنے ملک واپسی میں بتدریج اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وائی پی جی کا خاتمہ ترکی کا تزویری ہدف ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
