Breaking News

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 سے زیادہ اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان نے بشارالاسد کے زوال کے بعدشام کی سرحد پر فوج بڑھانے کااعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے اور دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اپنی موجودگی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔فوج نے ایک بیان میں کہا تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال اور خطے کو درپیش نازک حالات کی روشنی میں شمالی اور مشرقی سرحدوں کی نگرانی اور کنٹرول کرنے والے یونٹس کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نگرانی کے اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔لبنانی وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ انہوں نے آرمی کمانڈر جوزف عون اور سکیورٹی فورسز کے سربراہان سے ایک فون کال میں شامی سرحد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔حکام نے کہا ہے کہ لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 سے زیادہ اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں جو دنیا میں فی کس مہاجرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar