وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق زراعت کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں’ ایم ڈی پی ایس سی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ریٹائرد سینئر بیوروکریٹ سجاد احمد بھٹہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ ادارے میں100 روزہ ٹرانسفارمیشن پلان کا آغاز کیا ہے اور اس کیلئے تمام افسروں اور پی ایم یو کے ڈائریکٹر پراجیکٹ کو ٹاسک دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے،ہمارا مقصد کسانوں کو اعلی معیار کا بیج سستے داموں مہیا کرنا ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق زراعت کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں،100 روزہ پلان کی تکمیل پر وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دیں گے تاکہ پنجاب میں زراعت کی ترقی کا خواب پورا ہو سکے۔سجاد بھٹہ نے ایم ڈی علی ارشد رانا کے سو روزہ پلان اور وژں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی رہنمائی میں زراعت اور کسانوں کی ترقی کا خواب ضرور پورا ہو گا۔میرا کسان گھرانے سے تعلق ہے میںبھی اس میں آپ کی رہنمائی کروںگا ۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کا شہ زور بیج کسانوں کی خوشحالی کا ضامن ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
