Breaking News
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / یو ٹیوبرز کے لئے خوشخبری، یوٹیوب نے آمدنی کا نیاذریعہ متعارف کروادیا

یو ٹیوبرز کے لئے خوشخبری، یوٹیوب نے آمدنی کا نیاذریعہ متعارف کروادیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے جیولز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جب ناظرین جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تو تخلیق کاروں کو قوت ملے گی، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

تخلیق کاروں کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے
فیس بک اور دوسرے انٹرایکٹیو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرح یوٹیوب پر بھی اس گفٹ کو بھیجنے کا آپشن لائیو اسٹریمز کے دوران ظاہر ہو گا۔

یہ ٹک ٹاک کے لائیو گفٹ فیچر کی طرح بھی ہے، جس میں صارف سکے خریدتے ہیں اور انہیں بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar