واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ بیان ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جو امریکی انتخابات میں کامیابی کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی پہلی براہ راست ملاقات تھی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہا کہ یوکرین اور روس دونوں تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں اور پاگل پن کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
