Breaking News
Home / پاکستان / یونان کشتی حادثہ’ مرکزی ملزم کا بہنوئی گرفتار، وجہ سامنے آگئی

یونان کشتی حادثہ’ مرکزی ملزم کا بہنوئی گرفتار، وجہ سامنے آگئی

ملزم کا بہنوئی انس اقبال پاکستان میں ایئرپورٹ کے معاملات دیکھتا تھا
کامونکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ کے بہنوئی انس اقبال کو کامونکی سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا بہنوئی انس اقبال پاکستان میں ایئرپورٹ کے معاملات دیکھتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کا سبب بننے والی انسانی اسمگلنگ کے ریکٹ کا سرغنہ عثمان ججہ غفلت کی وجہ سے ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عثمان ججہ اور لیبیا میں موجود بھائی خرم ججہ انسانی اسمگلنگ کا ریکٹ چلاتے ہیں۔سیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی حادثے سے 11 دن پہلے مخالفین پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے سیالکوٹ جیل میں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں عثمان ججہ کا کردار سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے حکام اس کے پہلے سے گرفتار ہونے کا اطمینان کرکے بیٹھ گئے تھے۔دوسری طرف جب عثمان ججہ کو جب کشتی حادثے کا علم ہوا تو اس نے فائرنگ کیس میں ضمانت کروائی اور رہائی کے بعد سے روپوش ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نہ تو عثمان ججہ کو یونان کشتی حادثے میں نامزد کر کے گرفتاری ڈالی تھی اور نہ ہی باضابطہ طور پر سیالکوٹ پولیس کو رہا نہ کرنے کا کہا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے زبانی طور پر کہا تھا جبکہ سیالکوٹ پولیس نے کہا ہے کہ انہیں تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایف ا?ئی اے کا کہنا ہے کہ مفرور انسانی اسمگلنگ سرغنہ عثمان ججہ کا نام اسٹاپ لسٹ مں ڈال دیا گیا، غفلت برتنے والے ایف آئی اے ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر کو عثمان ججہ کا جوڈیشل ریمانڈ ہوا، 18 دسمبر کو ایف آئی اے ٹیم جیل پہنچی تو رہا ہو چکا تھا، عثمان ججہ کو 17 دسمبر کو ضمانت مل گئی، پولیس افسران نے ایف آئی اے کو لاعلم رکھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar