لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں نشاندہی کی گئی کہ یونان میں جانے والے پاکستانیوں کی کشتی الٹنے سے ہلاکت ہوئی ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ،اس سے پہلے اسی نوعیت کے واقعہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیںہوئی تھیں۔درخواست میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ کس طرح شہری یونان بھجوایا جاتا ہے اور کونسے ادارے اس میں ملوث ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اس معاملے پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ شہریوں کو یونان بھیجنے کے معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال اور حقائق جانے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے ساتھ انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست پر دوبارہ سماعت 22جنوری کو ہوگی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
