Breaking News
Home / انٹر نیشنل / یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی
ایتھنز(ڈیلی پاکستان آن لائن)شام میں بشارالاسد کی دہائیوں سے جاری حکومت کے خاتمے کے بعد باغیوں کے حامیوں کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں جشن منایا جا رہا ہے اور شام کے سفارت خانوں میں داخل ہونے کی کوش کی جا رہی ہے۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی شامی باغیوں کے حامی شام کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے اور چھت پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے سفارت خانے کی عمارت کی چھت پر جھنڈا لہرا دیا۔پولیس کی جانب سے ان افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی اور سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر 4 افراد کو حراست میں لے گیا لیکن عمارت کی چھت پر پرچم لہرانے دیا۔ایتھنز میں قائم سفارت خانے کے باہر بھی بشارالاسد کے مخالفین جمع تھے اور جشن منا رہے تھے۔جشن میں شریک 59 سالہ شامی باشندہ علومپینٹ معروف نے بتایا کہ ہماری خوشی ناقابل بیان ہے، 55 سال کی خوف ناک ڈکٹیٹر شپ کا بالآخر خاتمہ ہوگیا ہے، آمر بھاگ گیا ہے اور عوام موجود ہیں۔یونان کے مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مظاہرین نے سفارت خانے میں لگی ہوئی بشارالاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی لیکن پولیس کے سینئر افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar