Breaking News
Home / جرائم / یونان بھجوانے کا جھانسہ دے کر مدرسے کے 3طلبہ کو اغواء کرنے کی کوشش

یونان بھجوانے کا جھانسہ دے کر مدرسے کے 3طلبہ کو اغواء کرنے کی کوشش

ملزم نے ورغلا کر کراچی والی بس میں بٹھا دیا ،موبائل فون لیکر اسکی سم توڑ دی، ملزم گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے کے تین طلبہ کو یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔بادامی باغ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 3بچے بازیاب کروا لیے۔ قبل ازیں بچوں کے گھر نہ پہنچے پر والد نے اپنے بیٹے سمیت بھتیجوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق بچے ذاکر،حمزہ اور عمیر نجی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے،جنہیں ملزم عثمان نے ورغلا کر کراچی والی بس میں بٹھا دیا اور ان سے ان کا موبائل فون لے کر اس کی سم توڑ دی تاکہ گھر سے رابطہ نہ ہو سکے۔ملزم عثمان بچوں کو یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اغوا کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق بچوں کی بازیابی کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ملزم کی نشان دہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت والدین کے سپرد کیا گیا۔گرفتار ملزم کو پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar