خریداری یونانی مسلح افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے منصوبے کے تحت ہے،یونانی حکام
ایتھنز(ڈیلی پاکستان آن لائن )یونان کی اسرائیلی آرٹلری سسٹم سے جڑے 36 پلس راکٹ کی خریداری کے لیے اسرائیل کے ساتھ بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی حکام نے بتایاکہ یہ خریداری یونانی مسلح افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے منصوبے کے تحت ہے۔اس دو طرفہ بات چیت کے نتیجے میں 630 ملیں یورو کا سودا طے ہوگا ۔ جبکہ دو ارب یورو کی مالیت کے طیارہ شکن میزائلوں پر مبنی دفاعی نظام بھی خریدا جائے گا۔یونانی حکام کے مطابق ہتھیاروں کے اس بڑے سودے کے سلسلے میں اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں یونانی پارلیمنٹ کی کمیٹی بحث کرے گی اور امکانی طور پر منظوری دے گی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
