Breaking News
Home / پاکستان / یوم قائد اعظم پر ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

یوم قائد اعظم پر ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ،قائد اعظم کے حقیقی تصور کے مطابق نظام رائج ہوگا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے اپنے نظریے اور سوچ سے تاریخ کا رخ بدل دیا اور مسلمانوں کے حقوق کیلئے بے مثال اور انتھک جدوجہد کی۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پاکستان نے اپنی انتھک جدوجہد سے برصغیر کے مایوس مسلمانوں میں امید کی ایک نئی روح پھونک دی اوران کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں دنیا کے نقشہ پر ایک آزاد مسلمان ریاست کا ظہور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج بطور قوم ہمیں اپنا احتساب کر نا چاہیے کہ یہ وہی پاکستان ہے جس کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء نے انتھک جدوجہد اور اپنی جانوں کی قربانیاں تک پیش کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس پاکستان کیلئے جدوجہد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ ان شااللہ عمران خان کی جدوجہد رائیگاںنہیں جائے گی اور وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم کے پاکستان کے حقیقی تصور کے مطابق پاکستان میں نظام رائج ہوگا جس میں ہر شخص کو اس کے بنیادی حقوق کی ضمانت حاصل ہو گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar