Breaking News
Home / پاکستان / ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیدی
شنگھائی( ڈیلی پاکستان آن لائن)ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مریم نوازشریف نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے دورے کے دوران مختلف شعبے دیکھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات کی، ہواوے کے صدر مسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی، ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مریم نواز نے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا اور ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔مریم نواز نے ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش کی اور ہواوے کو پنجاب میں اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سنٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہواوے کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کرانا چاہتے ہیں، ہواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے، لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ہواوے حکام کے ساتھ فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar