Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ہوائی جہاز سے بھی زیادہ تیز ٹرین کہاں چلے گی ؟

ہوائی جہاز سے بھی زیادہ تیز ٹرین کہاں چلے گی ؟

ٹرین 621 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی،رپورٹ
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی جانب سے ایک ایسی تیز رفتار ٹرین بنانے کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے جو ہوائی جہاز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ کے مطابق چین کے نئے منصوبے میں بنائی جانے والی ٹرین 621 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی ریلوے ٹرین کی تیاری میں میگلیو(مقناطیسی لیویٹیشن)کا استعمال کیا جائے گا جیسا کہ دنیا بھر میں دیگر تیز رفتار ٹرینیں کرتی ہیں۔ لیکن یہ اب تک بنی کسی بھی ٹرین سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہوگی جس کا انجن انتہائی طاقتور ہوگا۔اس وقت دنیا کی تیز ترین ٹرین شنگھائی میگلیو ہے جو 285 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ یہ مقناطیسی لیویٹیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی پہلی ٹرین تھی۔نئی چینی ٹرین اس ٹرین (شنگھائی میگلیو)کی رفتار سے دوگنی اسپیڈ سے سفر طے کرے گی۔رپورٹ کے مطابق اس وقت چین کی تیز رفتار ٹرینیں 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں۔ تاہم یہ نیا ڈیزائن مسافروں کو 400 میل فی گھنٹہ سے بھی زائد کی رفتار سے سفر طے کرے گا۔زیادہ تر بڑے ہوائی جہاز جو طویل فاصلے تک پرواز کرتے ہیں عام طور پر 547 اور 575 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔چینی ریلوے نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تیز اور ماحول دوست ٹرینوں کا منصوبہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ج کم توانائی کا استعمال کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar