ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) : عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ایڈ شیران 2025 میں ہندوستان کے چھ شہروں میں اپنے میوزک کے ساتھ پر فارم کریں گے۔
ایڈ شیران مارچ 2024 میں ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے بعد ہندوستان کے اپنے سب سے بڑے دورے پر جانے والے ہیں، جہاں وہ دہلی سمیت چھ شہروں میں اپنے میوزک کے ساتھ پر فارم کریں گے۔
ایڈ شیران نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ سنسنی خیز خبر شیئر کی۔
ایڈ شیران کے ہندوستان کے دورے سے متعلق تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
