تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو شام کے ساتھ تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں یاہو نے کہا ہمیں شام کا مقابلہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ شام کے بارے میں اسرائیل کی پالیسی کا تعین زمینی حقائق کے آگے بڑھنے سے کیا جائے گا۔یتن یاہو نے نو دسمبر کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسرائیل کے زیر قبضہ شامی گولان کی پہاڑیوں کا وہ حصہ جو بالائی الجلیل اور جھیل طبریا کے قریب ہے ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے قبضہ میں رہے گا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
