Breaking News
Home / پاکستان / ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ہیں،گالم گلوچ تباہی کا راستہ ہے، ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے،2018میں ہم سے حکومت چھینی گئی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب پر چھوڑ کر گئے، 2022میں ترقیاتی بجٹ کم ہو کر ساڑھے 700 ارب رہ چکا تھا،سٹاک مارکیٹ 30 ہزار پر گری ہوئی تھی وہ اب ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرچکی ہے، ہم بھی اب اکیسویں صدی میں داخل ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نجی یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرز کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ منگلا ڈیم اور تربیلا بنے، موٹرویز بنیں ، شہر آباد ہوئے، ہمارے نیوکلیئر پروگرامز میں بھی سول انجینئرز نے اہم کردار ادا کیا۔ہمارے نیوکلیئر پروگرام میں سول انجینئرز نے کردار ادا کیا، ایٹمی دھماکہ بھی سول انجینئرز کی مرہون منت ہے، انجینئرنگ کا شعبہ ملکی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آبادی بڑھانے کے لیے بریک سے قدم اٹھا کر ایکسیلیٹر پر رکھ دیا ہے۔ حالیہ اعداد و شمار دو اعشاریہ سے بڑھ کر دو اعشاریہ پچپن فیصد ہوگئے ہیں۔ ہم دنیا کا پانچوں بڑا آبادی والا ملک بن چکے ہیں جب کہ ہمارے وسائل گھٹ رہے ہیں۔ زراعت ، فوڈ سکیورٹی پر دبا ہے اور ہمارے انفرا اسٹرکچر کی ضروریات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ2013 میں وفاقی حکومت کا بجٹ 340ارب تھاجو 2018 میں ایک ہزار ارب ہوگیا تھا۔ اب جب ہم آئے تو کم ہوکر 700ارب روپے رہ گیا ہے۔ آج بھی میری صبح کا آغاز اس سوچ سے ہوتا ہے کہ کس ڈیپارٹمنٹ سے پیسے کاٹ کر کس ڈیپارٹمنٹ کو دینے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جن بادلوں میں ہم گھرے ہوئے تھے، اب آہستہ آہستہ وہ بادل چھٹ رہے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پر جاچکی ہے۔ پاکستان میں مل کر کوششیں کریں گے تو بہت جلد حالات تبدیل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم سوچنا ہے کندھوں پر بہت بڑا بوجھ اٹھا کر کھڑے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ کون سی کمی تھی جس کے باعث ہم آگے نہیں بڑھ سکے، اگر ہم اپنا مقابلہ اقوام عالم سے کریں تو اس میں ہم یقینا فیل ہوگئے ہیں۔ بہت سارے ممالک ہم سے پیچھے تھے جو ایک ایک کرکے آگے نکل گئے۔ آج سے 23سال کے بعد 2047 میں ہم اور بھارت اپنی آزادی کے 100سال منا رہے ہوں گے۔ آج ہمیں سنجیدگی کے ساتھ بحیثیت قوم سوچنا ہوگا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ مستقبل ٹک ٹاک اور فیس بک پر جھوٹ بول کر تعمیر نہیں ہوگا۔ اگر ایسا نہ کیا تو تاریخ ایک ججمنٹ دے گی۔ ہمیں اپنی سمت کا فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف جانا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنی رفتار کو ماضی کی نسبت تیز کرکے 77برس کا نقصان پورا کرنا ہے۔ ہمیں نفسیاتی طور پر اغیار نے بیمار کردیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar