میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسپین میں پولیس نے گوگل میپ تصویر کی مدد سے 1 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسپین کی پولیس نے لاپتہ ہونے والے ایک شخص کے کیس کو گوگل میپ کی مدد سے حل کرتے ہوئے ایک خاتون اور مرد کو اس شخص کی گمشدگی اور ہلاکت کے سلسلے میں حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کی گمشدگی کی اطلاع نومبر 2023 میں اس کے ایک رشتہ دار نے دی تھی، اطلاع دینے والے رشتہ دار نے مشکوک پیغامات موصول ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا۔ان پیغامات میں گمشدہ شخص نے دعوی کیا تھا کہ وہ کسی نئی جگہ منتقل ہو رہا ہے، کیونکہ اسے ایک نیا ساتھی مل چکا ہے اور وہ اپنا فون بھی بند کر رہا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
