Breaking News
Home / پاکستان / گوادر یونیورسٹی، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، آئی آئی آر ایم آر کے درمیان ایم او یو

گوادر یونیورسٹی، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، آئی آئی آر ایم آر کے درمیان ایم او یو

سی پیک ٹیکنیکل کوریڈور کو پروان چڑھانے، پاکستان کی ترقی میں چین کے کردار ،گوادر بندر گاہ کی اہمیت کواجاگر کیا جائیگا

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پیک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کوریڈور کو پروان چڑھانے، پاکستان میں ہونے والی ترقی میں چین کے کردار اور گوادر بندر گاہ کی ملکی اور عالمی سطح پر اہمیت کواجاگر کرنے کے حوالے سے گوادر یونیورسٹی ،پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستانی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے درمیان مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو)پر دستخط کر دئیے گئے ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ باضابطہ تقریب میں گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے صدر یاسر حبیب خان نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ پاکستان کا پہلا ریجنل تھنک ٹینک ہے جس کا کام چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایسی قابل عمل تجاویز مرتب کرنا ہے جس سے پاکستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں اور سی پیک اورگوادر منصوبہ جات میں ایسا معاون کردار ادا کرنا ہے جس سے عام لوگوں کی معاشی زندگی کو بہتر بنایا جائے اور نوجوانوں کی ہنر مندانہ صلاحیتوں کو جلا بخشی جائے ۔ گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرسید منظور احمد نے کہا کہ ایم او یو کا مقصد سی پیک کے عام لوگوں کی زندگیوں میں مثبت کردار ، گوادر میں نوجوانوں میں ٹیکنیکل ،ووکیشنل تعلیم کے فروغ اور گوادر کی معاشی قوت کی اہمیت کو ہر سطح پر اجاگر کرناہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے صدر یاسر حبیب خان نے کہا کہ مذکورہ ایم او یو گوادر کی ملکی اور عالمی سطح پر اہمیت اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ایم او یو کے تحت سیمینار ز،ورکشاپس ،اکنامک ایگزیبیشن ، ریسرچ کانفرنسز،ریسرچ جرنلز، ایکسچینج پروگرام اور جوائنٹ ونچر کرنا ہے ، اس کے تحت بلوچستان کی ثقافت کو مختلف فیسٹیولز کے انعقاد کے ذریعے اجاگر کرنا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar