Breaking News
Home / پاکستان / گزشتہ حکومتوں نے صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ عام آدمی آج بھگت رہا ہے ،اسد عمر

گزشتہ حکومتوں نے صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ عام آدمی آج بھگت رہا ہے ،اسد عمر

گزشتہ حکومتوں نے صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ عام آدمی آج بھگت رہا ہے ،اسد عمر

پنجاب کے ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر کا اجلاس سے خطاب

پنجاب کے 10 اضلاع میں زچہ و بچہ اور ٹیچنگ ہسپتال قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، یاسمین راشد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ عام آدمی آج بھگت رہا ہے ، پنجاب کے ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پنجاب میں صحت کے منصوبوں پر اجلاس ہوا جس میں کوویڈ 19 اور پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب کے 10 اضلاع میں زجہ و بچہ اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر غور کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ،فوکل پرسن کوویڈ -19 فیصل سلطان ، وفاقی سیکرٹری صحت ، صوبائی سیکرٹری صحت اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

یاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے 10 اضلاع میں زچہ و بچہ اور ٹیچنگ ہسپتال قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اسد عمر نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ عام آدمی آج بھگت رہا ہے ، ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے کورونا جیسی وباءسے نمٹنے کے دوران ہمیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، موجودہ حکومت نے خاص طور پر کوویڈ کے تجربات کی روشنی میں رواں مالی سال وفاقی پی ایس ڈی پی میں صحت عامہ کی سہولیات کیلئے زیادہ فنڈز مختص کیے فیصل آباد کے حسیب شہید ہسپتال کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔

اسد عمر نے کہاکہ پنجاب کے ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔

دریں اثناءوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو زیر صدارت بلوچستان کے آبی منصوبوں پر اجلاس ہوا جس میں نولنگ ڈیم ہر خصوصی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 28 ارب روپے کی لاگت کے نولنگ ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایات دی گئیں ، نولنگ ڈیم دریائے مولا پر ضلع جھل مگسی میں سنت کے مقام پربنایاجائے گا ۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے بلوچستان کے نہری نظام اور ڈیمز کی تعمیر کیلئے منصوبے شروع کیے ہیں ، اسد عمر نے کہاکہ نولنگ ڈیم ان منصوبوں میں ایک اہم اضافہ ہے ، ان منصوبوں سے بلوچستان میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar