Breaking News
Home / پاکستان / کہیں سے مداخلت ہوگی تو فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے’احسن اقبال

کہیں سے مداخلت ہوگی تو فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے’احسن اقبال

ملک کو اب کسی سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے’وفاقی وزیر کا این سی اے لاہور میں خطاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اب کسی سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے،اگر ملک میں کہیں سے مداخلت ہوگی تو فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت یہ نہیں کہ نفرتیں پیدا کریں ملک تب ترقی کرتا ہے جب مثبت قوت ابھرتی ہے، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صورتحال کو بہتر کرنے کیلیے خلوص نیت سے کام کریں گے، دوسرا فریق ڈائیلاگ کرے گا تو اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جنگ کا سامنا ہے ، گزشتہ حکومت دہشت گردی ملک میں داخل کر گئی ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس ہوگا ، دہشتگردی سے ایسے نمٹیں گے جیسے2017-2013 میں نمٹے تھے، دہشت گردی کو شکست دیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک میں کہیں سے مداخلت ہوگی تو فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، قربانیوں اور جدوجہد سے امن کو واپس لے آئیں گے، ماضی میں مجھے انتہا پسندی کا نشانہ بنایا گیا، ہمیں نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہوگا، نفرت کی گولی انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریات اور کلچر مختلف تو ہوسکتا ہے لیکن بطور پاکستانی برابری کی بنیاد پر ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی ہے، ہمیں ایک قوم بن کر سوچ کو یکجا کرنا ہوگا ، نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے ، 2047 میں بھارت و پاکستان آزادی کا سو سال کا جشن منائیں گے تو اس وقت ہمارے لئے بڑا سوال ہوگا کہ نوجوان نسل سرخرو یا فخر کرے گی؟۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان نسل نے سرخرو ہونا ہے تو کامیاب ملک کی طرح امن ، سیاسی استحکام پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کو اپنانا ہوگا، ہم تین بار پاکستان کی اڑان کو کریش کرچکے ہیں، پاکستان چوتھی بار اڑان بھرنے کو تیار ہے اب اس اڑان کی حفاظت کرنی ہے ، اگر اس ریس کو جیتنا ہے تو سیلف امیج بہتر کرنا ہو گا، جب تک سیلف امیج درست نہیں ہو گا کوئی قوم نہیں جیت سکتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں سکھایا گیا بطور قوم چور اور ڈاکو ہیں ، یورپ یا امریکا میں جائیں ان سے پوچھیں پاکستانی کیسے ہیں تو کہیں گے پاکستانی قوم محنتی و ذہین ہے، ہمارا برانڈ چور ڈاکو نہیں ہے ، کچھ لوگوں نے ایک نسل کو گمراہ کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar