Breaking News
Home / انٹر نیشنل / کویت نے 3ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی

کویت نے 3ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی

شہریت سے محروم ہونے والے افراد کا تعلق54ممالک سے ہے، رپورٹ
کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویتی حکومت نے فراڈ، دھوکا دہی اور دیگر الزامات پر 3 ہزار 43 افراد کی شہریت ختم کردی۔عرب میڈیا کے مطابق کویت میں جن لوگوں کی شہریت ختم کی گئی ان میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 863 افراد شامل ہیں جن کے پاس دہری شہریت ہے۔ شہریت کی تصدیق کی منتظم کمیٹی نے دھوکا دہی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر ان افراد سے کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔شہریت منسوخی کے فیصلے کو منظوری کے لیے کویت کی وزراتی کونسل کو بھیجا جائے گا۔ حال ہی میں قائم کی کمیٹی نے اگست سے اب تک شہریت کی منسوخی کے 12 ہزار سے زیادہ معاملات درج کیے ہیں۔ کویت کی حکومت نے ساڑھے 3 ماہ کے عرصے میں مختلف الزامات ثابت ہونے پر 9 ہزار سے زائد لوگوں کی شہریت منسوخ کی ہے۔کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور داخلہ فہد الیوسف نے کہا کہ ایسی خواتین جنہوں نے کویتی مردوں سے شادیاں کر رکھی ہیں، کویتی مردوں کی مطلقہ یا بیوہ ہیں اورکویت میں رہائش رکھتی ہیں ان کی ملازمتیں محفوظ ہیں اور ان کی مقررہ تنخواہیں انہیں ملتی رہیں گی۔ اگر ایسی خواتین ریٹائرڈ ہوچکی ہیں تو ان کی پنشن بھی انہیں ملتی رہے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar