Breaking News
Home / انٹر نیشنل / کس کے دور میں یہ نعرہ گونجتا رہا “اساں قیدی تخت لاہور دے”شاہ محمود قریشی

کس کے دور میں یہ نعرہ گونجتا رہا “اساں قیدی تخت لاہور دے”شاہ محمود قریشی

ملتان۔4جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہاولپور میں پی ڈی ایم کے شو میں پاور نہیں تھی اس لیے میں اسے “پاور شو” نہیں کہا جا سکتا. مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو محروم رکھا گیا تو دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا،پچھلی کئی دہائیوں سے پنجاب میں کس کی حکومت تھی، کس کے دور میں غیر منصفانہ طور پر جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کیے گئے،کس کے دور میں یہ نعرہ گونجتا رہا “اساں قیدی تخت لاہور دے”
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گذشتہ اڑھائی سال کے مختصر عرصے میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے دو بڑے فیصلے کیے۔اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے ملتان اور بہاولپور میں دو انتظامی سیکرٹریٹ قائم کیے گئے۔جنوبی پنجاب کے لیے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے جو جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے۔ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ وہ آواز جو بھارت کے بیانیہ سے مطابقت رکھتی ہو گی اس سے کیا قومی خدمت ہو سکتی ہے۔ اس وقت ہندوستان ہماری سرحدوں پر گولہ باری کر رہا ہے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔اپوزیشن کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت، پاکستان کے اندر دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے بلوچستان میں یکے بعد دیگرے واقعات ہو رہے ہیں ان حالات میں جب آپ اداروں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ بھارتی بیانیے کی ترویج کر رہے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ، ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ریاست کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے ۔
بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکت کےواقعہ کو انتہائی افسوس ناک قررار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہائبرڈ وارفیئرکے ذریعے ایسے واقعات کروا رہا ہے تاکہ لوگوں میں بددلی پھیلے اور پاکستان میں ہونیوالی سرمایہ کاری متاثر ہو ۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن کی قیادت کو بلوچستان کے معاملات میں دلچسپی لینی چاہیے اور لوگوں کی جان و مان کے تحفظ کیلئے کوشش کرنی چاہیے ۔ ای یو انفولیب کے چشم کشا انکشافات دنیا کے سامنے آ چکے ہیں – اس رپورٹ نے بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایک ڈوزئیر کے ذریعے بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے اہم شواہد اور حقائق کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے ۔بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے سیکولرازم کا تصور دفن ہو چکا ہے۔آج بھارت میں امتیازی قوانین کے زریعے اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔آج بین الاقوامی میڈیا بھی کھل کر بھارت کے خلاف لکھ رہا ہے۔مسئلہ کشمیر کو ہم ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے اور انشا اللہ حق خود ارادیت کی تحریک کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گی۔آسیہ اندرابی صاحبہ نے اپنی تنظیم دختران ملت کے فورم سے کشمیری خواتین میں ایک نیا ولولہ بیدار کیا قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی آبروریزی کے خلاف بھرپور اور موثر آواز بلند کی ،اس موثر آواز کو دبانے کیلئے جھوٹے مقدمات کے ذریعے انہیں پچھلے پندرہ سال سے قید میں رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، اور جنیوا میں ہیومن رائٹس کمشنر کو خطوط ارسال کیے اور ان سے مطالبہ کیا کہ ان سب قائدین کو فری اور فیئر ٹرائل کی سہولت مہیا کی جائے ۔تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہیومن رائٹس کمشنر کی غیر جانبدارانہ سامنے آنے والی دو انکوائری رپورٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری کے ذریعے زمینی حقائق کے حوالے سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar