شوگر ملز مالکان400کی بجائے325میں گنا خرید رہے ہیں:کسان اتحاد
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین نے کہا ہے کہ اس وقت کسان بدحالی کا شکار ہیں کسان تنظیمیں مل کر اس جبر کے خلاف آل پاکستان کسان پارٹی کانفرنس بلا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ظالم حکومتوں نے کسانوں کے گندم، کپاس اور گنے کی اجناس کو تباہ کر دیا ہے گنے کا ریٹ کا حکومت نے طے نہیں کیا مل مالکان نے 400 روپے ریٹ طے کیا۔لیکن آج ملز مالکان325روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہے ہیں، مل مالکان ہرٹرالی سے پچاس من تک کٹوتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی نے مریم نوازکورپورٹ دی ہے کہ 97 فیصد گندم کاشت ہوگئی ہے، جب گندم آئی گی تب حکومت پرحقیقت کھلے گی، گزشتہ سال گندم کا جنازہ تھا آج ہم نے گنے کا جنازہ پڑھا ہے، اب ہم ظلم کا مقابلہ کریں گے اورسڑکوں پرآئیں گے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

