Breaking News
Home / پاکستان / کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے’مریم نواز شریف

کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے’مریم نواز شریف

کسان کی ترقی اور آسانی کیلئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو بہتر کر رہی ہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسان بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کر ہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، کسان کی ترقی اور آسانی کیلئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو بہتر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، کاشتکاروں کو پیداواری قرضے دیئے جا رہے ہیں، کاشتکار، کسان کارڈ سے اربوں روپے کے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں، زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے، زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar