Breaking News
Home / پاکستان / کرم میں معاہدہ ہونے تک راستے نہیں کھولیں گے، مشیر اطلاعات پختونخوا

کرم میں معاہدہ ہونے تک راستے نہیں کھولیں گے، مشیر اطلاعات پختونخوا

امن و امان کا مسئلہ ہے مگر بد قسمتی سے اس کو مذہبی رنگ دیا جاتا ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں معاہدہ ہونے تک راستے نہیں کھولیں گے،امن و امان کا مسئلہ ہے مگر بد قسمتی سے اس کو مذہبی رنگ دیا جاتا ہے۔انہوں نے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز سے کرم میں حالات کرم میں خراب تھے جس کے بعد صوبائی حکومت نے کوششیں کیں، دونوں فریقین کے مابین فائر بندی کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلدی مسئلہ حل ہو، دونوں فریقین کے ساتھ رابطہ ہے، آج بھی مذاکرات کئے ہیں، دونوں فریقین راضی نامہ پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 130سال پرانا مسئلہ ہے، وہاں کے عمائدین کے ساتھ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں، اس سلسلے میں عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ بنایا، پہلے ایک فریق نے وقت مانگا تھا اب دوسرے فریق نے دو دن کا وقت مانگا ہے کل 11بجے وہ جرگہ میں بیٹھ جائیں گے، اسلحہ کی حوالگی کہ شرط کہ وجہ سے وقت لگا، پہلے دونوں فریق اسلحہ جمع اور بنکرز ختم کریں گے تاکہ پھر فائرنگ کا واقعہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کرم کو خالی کرکے وہاں دہشت گردوں کو آباد کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، کرم کے راستے بند ہوتے تو لوگ پاک افغان باڈر کا راستہ استعمال کرتے تھے مگر اب وہ راستے بھی بند ہیں، امن و امان کا مسئلہ ہے مگر بد قسمتی سے اس کو مذہبی رنگ دیا جاتا ہے جس کہ وجہ سے حالات خراب ہو جاتے ہیں، بگن میں اگر غیر مقامی افراد ملوث ہیں تو انکے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے راضی نامہ ہو جائے اس کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar