Breaking News
Home / پاکستان / کرم صورتحال پر بنا گرینڈ جرگہ ٹوٹنے کی خبریں، صوبائی حکومت کا بیان آگیا

کرم صورتحال پر بنا گرینڈ جرگہ ٹوٹنے کی خبریں، صوبائی حکومت کا بیان آگیا

خبریں بے بنیاد، مسئلہ 120 سال پرانا ہے،مستقل خاتمے میں وقت لگ سکتا ہے، بیرسٹر سیف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع کرم میں جرگہ ٹوٹنے کی خبریں سامنے آنے پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا بیان سامنے آگیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا بلکہ فریقین نے مزید مشاورت کے لئے ایک دن کا وقت مانگا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جرگہ ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں پھیلانا امن دشمنوں کی کارستانی ہو سکتی ہے، امن کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈہ سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن کا وقفہ بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے کیا گیا تھا، بنکرز اور اسلحہ حوالگی کے حوالے سے اپنے بڑوں سے مشاورت کے لیے گرینڈ جرگہ سے ایک دن کا وقت مانگا گیا تھا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے، حکومت علاقے میں مستقل امن چاہتی ہے جس کے لیے بنکرز کا خاتمہ اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کرانا لازمی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت کو روڈ کی بندش کے باعث علاقے میں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں ضروری ادویات علاقے میں پہنچائی جا رہی ہیں، زخمیوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ نے غذائی قلت دور کرنے کے لیے محکمہ خوراک کو 2 ہزار میٹرک ٹن گندم پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 120 سال پرانا ہے، اس کے مستقل خاتمے میں وقت لگ سکتا ہے، وزیر اعلیٰ کی مخلصانہ کوششوں سے صدیوں پرانے اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، امید ہے کہ چند دنوں میں مسئلہ ختم ہو جائے گا اور علاقے میں مستقل امن قائم ہو جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar