کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان کراچی پولیس نے اپنے چیف جاوید عالم اوڈھو کے دھرنے ختم سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے خاتمے سے ان بیان کو منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔ترجمان کراچی پولیس چیف کے دھرنے ختم سے متعلق بیان پر وضاحتی بیان کردیا۔بیان کے مطابق پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم غلط فہمی کا شاحسانہ ہے، دھرنوں کے خاتمے سے بیان کو منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔ترجمان نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں تھا، ان کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ دھرنوں کو اس طرح منعقد کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔یاد رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل ہی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرا دیے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
