نو وا میڈ ، نیٹ سول کی ٹیموں نے حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کی نامور ٹیموں کے درمیان ہر سال کھیلے جانے والے کار پوریٹ چیلنج کرکٹ کپ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی روز نو وا میڈ اور نیٹ سول کی ٹیموں نے حریف ٹیموں کو پچھاڑ کر اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹ سول نے آئی پی سی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ نیٹ سول نے 135 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔دوسرے میچ میں نو وا میڈ اور یونی سوفٹ وئیرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں نووا میڈ نے مخالف ٹیم کو پانچ وکٹوںسے ہرایا۔ نو وا میڈ نے 144 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کارپوریٹ چیلنج کرکٹ کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوگئی جبکہ پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مد مقابل آئیں گی ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

