Breaking News
Home / پاکستان / ڈی چوک احتجاج ،کارکنان کی اموات کی تعداد پر علیمہ خان کی بیرسٹر گوہر خان ،سلمان اکرم راجہ سے تکرار

ڈی چوک احتجاج ،کارکنان کی اموات کی تعداد پر علیمہ خان کی بیرسٹر گوہر خان ،سلمان اکرم راجہ سے تکرار

پارٹی تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے ،پارٹی اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دے گی: پی ٹی آئی رہنمائوں کی گفتگو

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران کارکنان کی اموات کی تعداد کم بتانے پر تکرا ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ سے تکرار ہوگئی۔علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے کہا آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ بیرسٹر گوہر خان 12 شہادتوں کی تعداد پر ڈٹے رہے، بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیر تصدیق کے کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟علیمہ خان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس پر کام کررہی ہیں۔علیمہ خان سے تکرار کے دوارن پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بھی بیرسٹر گوہر خان کی حمایت کرتے رہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے میں لگی ہوئی ہے، یقین کریں پارٹی اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دے گی۔بیرسٹر گوہر نے غیر مصدقہ شہادتوں کی تعداد نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس 12 شہادتوں کے علاوہ کوئی مصدقہ شہادت نہیں، میں کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں لوگ شہید ہوئے ہیں۔علیمہ خان نے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں آپ کس کس شہید اور زخمی کے گھر گئے، بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ سے پوچھیں وہ کنٹینر سے گرنے والے کارکن کے گھر گئے تھے۔سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان سے کہا جو کارکنان عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں خدا کیلئے ان کو لاپتہ نہ کہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar