لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن+این این آئی)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔امجد مجید اولکھ کو ترقی کے بعد نیب لاہور میں ریگولر بنیادوں پر بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی کر دی گئی ہے ۔ڈی جی نیب لاہور ترقی کی منظوری چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے بورڈ میٹنگ میں دی۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ مارچ 2023 سے بطور ڈی جی نیب خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
