Breaking News
Home / بزنس / ڈیوٹی میں غفلت پر ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی’ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

ڈیوٹی میں غفلت پر ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی’ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

علی ارشد رانا کا ساہیوال سنٹر کا اچانک دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر افسران کی سخت سرزنش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ساہیوال سنٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران پی ایس سی پلانٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر تمام متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے افسر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے دیگر پلانٹوں خانیوال، رحیم یار خان، پپلاں، گوجرانوالہ اور جھنگ کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھاجائے،میں سر پرائز وزٹ کروں گا جس میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور وہ شاباش کے مستحق ہوں گے۔ علی ارشد رانا نے کہا کہ تمام ملازمین نیک نیتی اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور وہ شاباش کے مستحق قرار پائیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar