واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)تقریبا چھ ماہ قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لوئر مین ہیٹن میں ایک کمرہ عدالت میں بیٹھے تھے اور جیوری انہیں پہلا سزا یافتہ سابق صدر قرار دے رہی تھی۔امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق وہ اس کورٹ ہاس سے کچھ ہی فاصلے پر نیویارک سٹاک ایکسچینج میں افتتاحی گھنٹی بجائیں گے اور ٹائم میگزین نے انہیں پرسن آف دی ایئر قرار دیا۔ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیم جیکبز نے اعلان کیا کہ ٹرمپ ٹائمز کے سال 2024 کے پرسن آف دی ایئر ہیں۔ جیکبز نے کہا کہ ٹرمپ وہ شخص تھے جنہوں نے بہتر ہو یا بدتر، 2024 میں خبروں پر سب سے زیادہ اثر ڈالا۔توقع ہے کہ ٹرمپ اس دن کے ٹریدںگ سیشن کے آغاز کے موقع پر وال سٹریٹ میں ہوں گے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
