Breaking News
Home / پاکستان / ڈومیسائل کا حصول آسان ترین ہوگیا، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ترامیم

ڈومیسائل کا حصول آسان ترین ہوگیا، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ترامیم

پی فارم ،نوٹری پبلک ٹکٹ کی شرائط کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فائل جمع کروانے کیلئے ختم کر دیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں اے سی سٹی نے ڈومیسائل کا حصول آسان ترین کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کی تحصیل سٹی میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ترامیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عوامی خدمات بہتر بنانے ،ایجنٹ مافیا کے کردار کوختم کرنے کیلئے ڈومیسائل دستاویز میں ترامیم کی، پہلے فیز میں یہ ترامیم صرف تحصیل سٹی کے درخواست دہندگان پر نافذ ہوں گی، پی فارم ،نوٹری پبلک ٹکٹ کی شرائط کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فائل جمع کروانے کیلئے ختم کر دیا گیا۔درخواست دہندگان کو خدمت مرکز کے سسٹم سے ہی پی فارم جاری کر دیا جائے گا،بیان حلفی لف کرنے کی شرط ختم، ای خدمت مرکز سے ہی جاری شدہ فارم پر بیان حلفی لیا جائیگا،فائل جمع کرواتے وقت تصاویر لف کرنے کی شرط کو ختم کر دیا گیا۔ای خدمت مرکز میں پراسس کے وقت لی جانیوالی تصویرہی ریکارڈ کیلئے استعمال کی جائے گی، شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ رکھنے والے درخواست گزار کیلئے این او سی لف کرنے کی شرط کو بھی ختم کردیاگیا۔پنجاب کی حدود سے باہر شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ ہونے پر اپنے متعلقہ ضلع کا این او سی لف کرنا لازم ہو گا،ڈی سی سید موسی رضا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar