Breaking News
Home / بزنس / ڈنمارک کی معروف کاروباری شخصیت ندیم الٰہی کی ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن سے ملاقات

ڈنمارک کی معروف کاروباری شخصیت ندیم الٰہی کی ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن سے ملاقات

ڈنمارک کی زرعی ترقی ،ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر تبادلہ خیال،ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے مشترکہ اقدامات اور تعاون کی یقین دہانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ،پاکستانی کسانوں کو جدید سائنسی تحقیق اور موثر زرعی طریقوں تک رسائی دینے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کی زرعی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوںنے ہیڈ آفس میں ڈنمارک کی معروف کاروباری شخصیت اور زرعی شعبے کے ماہر ندیم الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں زرعی شعبے کی جدید کاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، ہائبرڈ بیجوں کے فروغ اور پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ممکنہ شراکت داری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران ندیم الٰہی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈنمارک جدید زرعی مشینری، آلات اور تحقیق میں خودکفیل ہے اور اس کی زرعی ترقی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) اور نجی کمپنیاں ترقی پذیر ممالک کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں۔ندیم الٰہی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ساتھ مل کر ڈنمارک کے سرکاری و نجی اداروں کو پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے متحرک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ذریعے جدید زرعی آلات، ہائی ییلڈ سیڈز، پانی کے مثر استعمال کے طریقے، اور اسمارٹ فارمنگ سلوشنز پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ندیم الٰہی کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن ہائبرڈ بیجوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، تاکہ کسانوں کو زیادہ پیداواری صلاحیت والے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بیج فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن زرعی پیداوار میں اضافے اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈنمارک سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کی زرعی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں تاکہ پاکستانی کسانوں کو جدید سائنسی تحقیق اور موثر زرعی طریقوں تک رسائی دی جا سکے۔ندیم الٰہی نے کہا کہ ڈنمارک کی مختلف زرعی کمپنیاں پاکستان میں پائیدار زراعت کے فروغ، جدید مشینری کی فراہمی اور فنی تربیت کے مواقع پیدا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ساتھ مل کر ممکنہ شراکت داری پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ جدید فارمنگ ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جا سکے اور کسانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں بھی ڈنمارک کی کمپنیوں اور اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور زرعی ترقی کے لیے قائل کریں گے تاکہ پاکستان کی زرعی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر ندیم الٰہی نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ ڈنمارک کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر علی ارشد رانا نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی اپنانے کے لیے کھلی پالیسی رکھتی ہے اور ایسے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے جو پاکستانی کسانوں کو عالمی معیار کے بیج، زرعی آلات اور سمارٹ فارمنگ کے جدید طریقے فراہم کر سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈنمارک کی حکومت، نجی کمپنیاں اور این جی اوز پاکستان کے زرعی شعبے میں اپنی مہارت اور وسائل کے ذریعے ایک مثبت تبدیلی لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar