Breaking News
Home / انٹر نیشنل / چین کے نئے طیارہ بردار جہاز نے مغرب میں ہنگامہ مچا دیا

چین کے نئے طیارہ بردار جہاز نے مغرب میں ہنگامہ مچا دیا

سیچوان جہاز زمینی دستوں کو لانچ کرنے اور فوجیوں کو فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،رپورٹ
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین نے جدید ترین، نئی طرز کا طیارہ بردار بحری جہاز سیچوان لانچ کیا ہے، جو 076 طرز کا پہلا ماڈل ہے اور چینی بحریہ کا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جہاز سمندر اور خشکی دونوں پر جنگی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔سیچوان جہاز زمینی دستوں کو لانچ کرنے اور فوجیوں کو فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس سیچوان جکہاز کی خاصیت اس کا برقی مقناطیسی کیٹاپلٹ ہے، جو لڑاکا طیاروں کو اس کے عرشے سے براہ راست فضا میں بلند کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔اس اریسٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے طیارے کم فاصلے میں جہاز کے ڈیک پر اتر کر فوری طور پر رک سکتے ہیں، جو آپریشنل کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔چین ایٹمی توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے، تاکہ بحری جہازوں کو دور دراز علاقوں میں بغیر ایندھن بھرے تعینات کیا جا سکے۔سیچوان کی لانچنگ شنگھائی کے ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی اور اسے چینی بحریہ میں شامل کرنے سے قبل مزید جانچ اور سمندری آزمائشوں سے گزارا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar