امریکی ملٹری انڈسٹریل انٹرپرائزز کے خلاف جوابی اقدامات کئے جا رہے ہیں، تر جمان
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی وزارت خارجہ نے امریکی ملٹری انڈسٹریل انٹرپرائزز اور سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیار فروخت کرے گا، جس نے ایک چین کے اصول اور تین چینـامریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی، چین کے داخلی معاملات میں سنگین مداخلت کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا۔ عوامی جمہوریہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی متعلقہ شقوں کے مطابق ، چین نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈائڈا براؤن انجینئرنگ کمپنی سمیت 13 امریکی اداروں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور دیگر اقسام کی املاک کو منجمد کیا جائے گا۔چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی۔ باربرا بورگونوئی (ریتھیون کمپنی کے نیول فورسز کے اسٹریٹجک بزنس یونٹ کی صدر)سمیت امریکی کمپنیوں کے 6 دیگر سینئر مینیجرز کی چین میں منقولہ جائیداد، غیر منقولہ جائیداد اور دیگر قسم کی املاک کو منجمد کیا جائے گا۔ چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی۔ انہیں ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور چین (بشمول ہانگ کانگ اور مکاؤ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس فیصلے کا اطلاق 5 دسمبر 2024 سے ہوگا۔
Tags #ArmsSalesToTaiwan #BarbaraBorgonovi #ChinaForeignMinistry #ChinaTaiwanTension #ChinaUSRelations #ChineseSovereignty #GlobalPolitics #InterferenceInInternalAffairs #InternationalNews #PropertyFreezing #RetaliatoryActions #RetaliatoryDecision #SanctionedAmericanCompanies #SanctionedAmericanExecutives #SeniorManagersSanctioned #StrategicBusinessNews #TradeProhibition #USMilitaryIndustrialEnterprises #ViolationOfPrinciples #VisaBan
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
