Breaking News
Home / دفاع اور دفاعی پیداوار / چین کا ہائپرسونک میزائل تجربہ اہم واقعہ اور نہایت تشویشناک: امریکہ

چین کا ہائپرسونک میزائل تجربہ اہم واقعہ اور نہایت تشویشناک: امریکہ

چین کا ہائپرسونک میزائل تجربہ اہم واقعہ اور نہایت تشویشناک: امریکہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک اعلی جنرل نے کہا ہے کہ چین کا زمین کے گرد چکر لگانے والے ہائپرسونک میزائل کا حالیہ تجربہ سوویت یونین کے 1957 میں دنیا کے پہلے سیٹلائٹ سپوتنک کے شاندار لانچ کے مترادف تھا، جس نے سپر پاورز کے درمیان خلائی دوڑ کو جنم دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے پہلی بار چین کے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کے تجربے کی تصدیق کی ہے جس کا دفاع کرنا بہت مشکل ہوگا۔انہوں نے بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے جو دیکھا وہ ہائپرسونک ہتھیاروں کے نظام کے ٹیسٹ کا ایک بہت اہم واقعہ تھا۔ اور یہ بہت تشویشناک ہے۔’جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ یہ ایک سپوتنک لمحہ ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اس کے بہت قریب ہے۔’یہ ایک نہائیت اہم تکنیکی واقعہ ہے جو پیش آیا اور اس پر ہماری تمام تر توجہ ہے۔’امریکی محکمہ دفاع نے پہلے اس ٹیسٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کی اطلاع پہلی بار 16 اکتوبر کو فنانشل ٹائمز نے دی تھی۔اخبار نے کہا کہ اگست کے ٹیسٹ لانچ نے واشنگٹن کو حیران کر دیا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق میزائل نے نچلی پرواز کرتے ہوئے آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے زمین کے گرد چکر لگایا، لیکن وہ اپنا ہدف مکمل نہ کر سکا۔چین نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کے معمول کا ٹیسٹ ہے۔ہائپرسونکس میزائل ٹیکنالوجی کا ایک نیا افق ہے، کیونکہ یہ نچلی پرواز کرتے ہیں اور اسی لیے بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں ان کا پتہ لگانا مشکل ہے۔یہ زیادہ تیزی سے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں اور یہ انہیں زیادہ خطرناک بناتا ہے، خاص طور پر اگر ان پر جوہری وار ہیڈز نصب ہوں۔امریکہ، روس، چین اور شمالی کوریا نے ہائپرسونکس کا تجربہ کیا ہے اور کئی دیگر ممالک یہ ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar