Breaking News
Home / پاکستان / چین سے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ،ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینے کیلئے معاہدہ

چین سے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ،ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینے کیلئے معاہدہ

حکومت سرپرستی کرے تو معاہدہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ،ہنر مندوں کی تربیت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتا ہے’ محمد یاسین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی اور ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ۔پانچ سالہ معاہدہ چین کی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن اورپاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان طے پا یا جس میں جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی، پاکستانی ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت ،فٹ ویئر انڈسٹریز ،لیدر پروسیسنگ اور لیدر سے بنائی جانے والی مختلف مصنوعات کی جدید مشینری خاص طور پر ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی اورگارمنٹس مشینری میں جدت لانا شامل ہے۔پسمیڈا کے وائس چیئرمین محمد یاسین نے چین میں منعقدہ عالمی نمائش ”جسما ” کے منتظمین کی خصوصی دعوت پر شرکت کر کے مختلف ممالک کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروںاور کمرشل اتاشیوں سے ملاقاتیں کر کے دو طرفہ امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔محمد یاسین نے کہا کہ گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن اور پسمیڈا کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے سے پاکستان کی متعدد انڈسٹریز استفادہ حاصل کر سکیں گی ۔ عید الاضحی کے بعد تمام متعلقہ انڈسٹریز کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کر کے انہیں معاہدے کی افادیت سے آگاہ اور اس سے استفادہ کرنے کے حوالے سے رہنمائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی ترجیحات میں اسٹریٹجک تعاون کے عزم کے تحت وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے کر طویل المدتی اور مستحکم شراکت داری ،ٹیکنالوجی، انتظامی امور، افرادی قوت کی ترقی اور دیگر متعلقہ شعبہ جات میں تبادلہ خیال اور تعاون کو مضبوط بنانا،دونوں ممالک کی منڈیوں میں مشترکہ طور پر ترقی کے مواقع تلاش کرنا اور دونوں ممالک کی صنعتوں کی باہمی ترقی کو فروغ دینا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری انڈسٹریز جدید مشینری کا استعمال کرتی ہیں تو اس سے نہ صرف کم وقت میں اعلیٰ معیار کی پروڈکشن گروتھ ہو سکے گی جس سے ہماری برآمدات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوںگے ۔حکومت سرپرستی کرے تو اس طرز کا معاہدہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اورہنر مندوں کی تربیت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے مثبت پیشرفت کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar