Breaking News
Home / پاکستان / چینی سفیر نونگ رونگ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چینی سفیر نونگ رونگ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چینی سفیر نونگ رونگ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، شاہ محمود قریشی کی گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،کرونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ کو پاکستان آمد اور بطور سفیر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ آپ جیسے وسیع تجربے کی حامل شخصیت کی پاکستان میں تعیناتی سے اقتصادیات، انفراسٹرکچر سمیت کثیر جہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی ۔

انہوں نے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے جس پر میں آپ کے توسط سے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔حنان(چین) میں چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar