Breaking News
Home / پاکستان / چینی ادارے کا پنجاب میں کوڑے سے توانائی بنانے میں اظہار دلچسپی

چینی ادارے کا پنجاب میں کوڑے سے توانائی بنانے میں اظہار دلچسپی

پنجاب حکومت چینی ادارے کو انرجی پلانٹ کے لئے زمین کی فراہمی پر تیار ہے’ ذیشان رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چائنیز بزنس کونسل نے پنجاب میں کوڑے سے توانائی بنانے کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے چائنیز بزنس کونسل کے صدر مسٹر چن چیان جیانگ نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ممبر پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر اور چینی بزنس کونسل کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں کوڑے سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے لاہور میں ویسٹ سے توانائی بنانے کیلئے پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے چائنیز بزنس کونسل کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے اگلے مرحلے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں کوڑے کے ذریعے ڈیزل اور گیس پیدا کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف لاہور میں یومیہ چار سے پانچ ہزار ٹن ویسٹ پیدا ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت چینی ادارے کو انرجی پلانٹ کے لئے زمین کی فراہمی پر تیار ہے۔ دیگر شہروں میں بھی ویسٹ انرجی پلانٹ لگانے کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑے کی ری سائیکلنگ ماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی معاون ہوگی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ویسٹ ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدنی کے ذریعے ستھرا پنجاب پروگرام پر اخراجات وصول ہوسکتے ہیں۔ مسٹر چن چیان جیانگ فنانشل ماڈل بنا کر دیں تاکہ مزید پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انرجی پیدا کرنے سے سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں پڑیگا۔ اس موقع پر چائنیز بزنس کونسل کے صدر چن چیان جیانگ نے صوبائی وزیر کو ابتدائی فزیبلٹی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا زیادہ مقصد کمرشل نہیں بلکہ ماحول کی صفائی ہمارا فوکس ہوگا۔ ڈمپنگ سائٹ کے قریب پلانٹ لگانے سے لاگت کم آئیگی۔ صدر چائنیز بزنس کونسل چن چیان جیانگ نے کل دوبارہ صوبائی وزیر سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا جس پر وزیر بلدیات نے ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین کو پریذینٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar