Breaking News
Home / بزنس / چیلنجز کے باوجود پاکستان میں کاروباری اعتماد میں 9فیصد کی نمایاں بہتری

چیلنجز کے باوجود پاکستان میں کاروباری اعتماد میں 9فیصد کی نمایاں بہتری

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردئیے

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اکتوبر اور نومبر 2024کے دوران ملک بھر میں کئے گئے اپنے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے 26وویو کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں 9فیصد کی نمایاں بہتری آئی ہے۔ اگرچہ کاروباری اعتماد بدستور منفی ہے لیکن بزنس کانفیڈنس انڈیکس مجموعی طور پر منفی 5فیصد رہا جومارچ اور اپریل میں کیے گئے سروے 25ویو کے منفی14فیصد کے مقابلے میں 9فیصد مثبت ہے۔کاروباری اعتماد میں بہتری کی اہم وجوہات میں مثبت اقتصادی ترقی، مستحکم شرح تبادلہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ کاروباری اعتماد میں بحالی سب سے زیادہ سروسز سیکٹر میں دیکھنے میں آئی۔ نتائج کے مطابق گزشتہ سروے کے منفی 14فیصد کے مقابلے میں سروسز سیکٹر کا اعتماد مثبت 2فیصدرہا۔ اسی طرح مینو فیکچرنگ سیکٹر کا اعتماد گزشتہ سروے کے منفی 15فیصد کے مقابلے میں منفی 3فیصد رہا۔ اس کے برعکس ریٹیل/ہول سیل سیکٹر کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس سیکٹر کا اعتماد گزشتہ سروے کے منفی 15فیصدکے مقابلے میں بڑھ کر منفی 18فیصد ہوگیا ہے۔ او آئی سی سی آئی کے صدریوسف حسین نے سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں بہتری معاشی حالات میں مجموعی بہتری اور موجودہ چیلنجز کے درمیان پاکستان کے کاروباری ماحول میں لچک کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف ای ایف ایفکے ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیزکی ملک کی رسک ریٹنگ میں بہتری آئی ہے اور ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے مستحکم شرح تبادلہ کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے اور ان تمام عوامل کی وجہ سے ایک مثبت کاروباری ماحول پیدا ہوا ہے۔ تاہم او آئی سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ بڑھتی ہوئی لاگت کے چیلنجز خاص طورپر توانائی کے شعبے میں، زائد ٹیکسز کا نفاذاور پالیسی میں تضادات جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے انڈسٹری کو پالیسی سازوں کے مضبوط رابطوں کے ذریعے فعال طورپر منظم کرنے کی ضرورت ہے، جس سے یقینی طورپر ملک کے کاروباری اعتمادکو مزیدبہتر بنانے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس کے نتیجے میں ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سروے میں اگلے 6ماہ کیلئے کاروباری اداروں کی توقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔گزشتہ سروے کے 34فیصد کے مقابلے میں 43فیصد جواب دہندگان نے مثبت توقعات کا اظہار کیاہے۔ اس مثبت نقطہ نظر کے کلیدی عوامل میں عالمی مارکیٹ میں ترقی، بہتر حکومتی پالیسیاں،کم ہوتی ہوئی مہنگائی، امن و امان کی بہتر صورتحال اور معاشی ترقی شامل ہیں۔ او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل محمد عبد العلیم نے سروے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس 26 وویو کے تاثرات کاروباری اداروں کے درمیان محتاط امید کی عکاسی کرتے ہیں اور سروسز اور مینوفیکچرنگ شعبوں کے اعتماد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بزنس کانفیڈینس انڈیکس میں نمایاں بہتری کے باوجودمجموعی طورپر نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں کااسکور گزشتہ سروے کے منفی 12فیصد کے مقابلے میں منفی 23فیصد ہے جوکہ تشویش کا باعث ہے اور اقتصادی ترقی اور ر وزگار کے مواقعے بڑھانے کیلئے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar