Breaking News
Home / صحت / چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہواجس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، پروفیسر سلمان، پی آئی ٹی بی سے نوشین فیاض و دیگر نے شرکت کیـ وڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے حوالہ سے تمام متعلقہ سرکاری و نجی چلڈرن ہسپتالوں سے فیڈ بیک لیا گیا ہے۔ الحمدللہ لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 13 سو چالیس سے زائد معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کی بہتری کیلئے مزید ہسپتالوں کو ام پینل کرنے کیلئے پراسیسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت معصوم بچوں کی سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔اس پروگرام سے قبل معصوم بچوں کے والدین کو سرجریز کیلئے ویٹنگ لسٹ کے مطابق مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پنجاب بچوں کے ہارٹ سرجری پروگرام کے پورے نظام کی شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar