Breaking News
Home / بزنس / چیف جسٹس نے ٹیکسز سے متعلقہ کیسز جلد نمٹانے کیلئے اے ڈی آر سی کمیٹی تشکیل دیدی

چیف جسٹس نے ٹیکسز سے متعلقہ کیسز جلد نمٹانے کیلئے اے ڈی آر سی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور ٹیکس بار کے شہباز صدیق،انیب اختر ،پاکستان ٹیکس بار کے رانا منیر ،زاہد عتیق ،دیگر کمیٹی میں شامل

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ٹیکسز سے متعلقہ کیسز نمٹانے کے لیے اے ڈی آر سی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری،پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن رانا منیر حسین،سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق چودھری اور مختلف شہروں کے چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدور شامل ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ٹیکسز سے متعلقہ 6ہزار سے زائد زیر التواء کیسز کے فوری حل کے لئے آن لائن میٹنگز کرکے کے تجاویز حاصل کیں۔آن لائن ہونے والی میٹنگ میں لاہور ٹیکس بار کے صدر شہباز صدیق،پیٹرن پاکستان ٹیکس بار رانا منیر حسین ،سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق چودھری اوردیگر شریک ہوئے ۔اس موقع پر ٹیکسز کے زیر التوا ء کیسز اور آئین کے دائرہ کار میں آنیوالے کیسز کو فوری حل کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ بارز کے عہدیداران نے مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس سلسلہ آئندہ میٹنگ کے لئے 6جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar