Breaking News
Home / پاکستان / چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

سائلین گھر بیٹھے اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کراپنے کیسز بارے اپ ڈیٹ حاصل کریں گے ،رواں ماہ عملدرآمد شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد گھر بیٹھے کیسز کی معلومات ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے عملی طور اقدامات کرہی ہے اور اس میں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں سب سے پہلے سائلین کے قیمتی وقت اور پیسے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے سائلین کو ان کے کیسز سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کی جاسکے گی۔اس اقدام سے سائلین گھر بیٹھے اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کراپنے کیسز بارے اپ ڈیٹ حاصل کریں گے ، نئے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز اسی ماہ سے ہوگا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نئے منصوبے کا ٹاسک ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد کو سونپ دیا۔لاہور ہائیکورٹ پاکستان کی واحد ہائیکورٹ ہوگی جہاں اس سہولت کا آغاز ہوگا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے ویژن کے مطابق سائلین اور وکلا کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں اقدامات کررہی ہیں ۔معروف قانون دان احسن بھون نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات قابل تعریف ہیں، آئی ٹی سے استفادہ کرکے ہی سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سائلین اکثر شکایات کرتے تھے کہ ان کو بار بار عدالتوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں لیکن اب سائلین کی مشکلات بھی ختم ہوجائیں گی اور سائلین کو اپنے کیسز کی معلومات کے لیے بار بار عدالتوں میں نہیں آنا پڑے گا، یہ اقدام نہ صرف سائلین بلکہ وکلا کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔اس متعلق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری نصیر کمبوہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز بھی جسٹس مس عالیہ نیلم کے پاس ہے اور بطور چیف جسٹس سائلین کی مشکلات کو ختم کرنے اور وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کرنے کا اعزاز بھی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے پاس ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar