Breaking News
Home / پاکستان / چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان

چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم نے پی اے سی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سرزنش کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پی اے سی کون ہو گا فیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چیئرمین پی اے سی کے لئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پی اے سی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی استعفی ہونے کا عندیہ دے دیا۔چیئرمین پی اے سی کے یئے طارق فضل چوہدری کی جانب سے دو بار خط لکھا گیا تھا، پی ٹی آئی نے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھا، دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھا۔ اس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر رکھا گیا تھا اور ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔پی ٹی آئی اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar