لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیاگھرکی صورت میں موجود سستی تفریح کو مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کے مختلف ٹھیکے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اہلیت پر پورا اترنے والی مختلف فرمز نیلامی کے عمل میں حصہ لے سکیں گی ۔لاہور چڑیا گھر کی نیلامی کی ریزرو پرائس 32کروڑ روپے رکھی گئی۔چڑیاگھرکوپرائیویٹ فرم کے حوالے کرنے کے بعدمختلف سہولتوں پر الگ سے ٹکٹ لگائی جائے گی ۔دستاویزات کے مطابق انٹری ٹکٹ100،ایکویریم100،سانپ گھر200،واک تھروایوری100روپے ہوگی،ایک آدمی کو پورے چڑیا گھر کی سیر کا 1100 روپے خرچہ ادا کرنا ہو گا۔الیکٹرک جھولے ، ہارس رائیڈنگ ، جمپنگ کیسل کی ٹکٹ الگ سے ادا کرنا ہوگی،واک تھرو ایوری میں سیاح پرندوں کو کھانا ڈال سکیں گے تاہم اس کے لئے بھی فیس ادا کرنا ہوگی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
