Breaking News
Home / انٹر نیشنل / چمن سرحد پر پیدا شدہ کشیدگی کا سبب اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی جانب سے لوگوں کو اکسائے جانا ہے ،وزیر اطلاعات

چمن سرحد پر پیدا شدہ کشیدگی کا سبب اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی جانب سے لوگوں کو اکسائے جانا ہے ،وزیر اطلاعات

چمن سرحد پر پیدا شدہ کشیدگی کا سبب اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی جانب سے لوگوں کو اکسائے جانا ہے ،وزیر اطلاعات

دونوں اطراف چمن سرحد پر کشیدگی کے بعد حالات کو جلد ازجلد معمول پر لانے کی کوشش کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے دیں ، شبلی فراز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چمن سرحد پر پیدا شدہ کشیدگی کا سبب اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی جانب سے لوگوں کو اکسائے جانے ، افغانستان کی جانب سے فائرنگ اور سرحدی چوکیوں کو نقصان پہنچائے جانے کو قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں اطراف چمن سرحد پر کشیدگی کے بعد حالات کو جلد ازجلد معمول پر لانے کی کوشش کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے دیں جن سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو اور قیمتی جانیں ضائع ہوں۔

جمعہ کو وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی نیوز کانفرنس ، چمن سرحد پر پیداشدہ کشیدگی کے اسباب اور حکومت پاکستان کے موقف سے عوام کو آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے باعث افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کئے ہیں۔

چمن سرحد پر کچھ لوگوں نے زبردستی سرحد سے نکلنے کی کوشش کی اور افغانستان کی طرف سے فائرنگ ہوئی،چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچایا گیا،جس کے بعد ہماری طرف سے بھی ردعمل ہوا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر ہمیشہ شرپسندوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ہم نے لوگوں کی آمدورفت کا ریکارڈ رکھنے کے کیے سختی کی ہے اور قواعدوضوابط بنائے ہیں افغانستان کے ساتھ سرحدی نظام کو مربوط بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ہم افغان حکومت اور عوام کے ساتھ رشتے کو مضبوط کریں گے۔ حکومت افغانستان سے درخواست ہے کہ تعاون کرے.

شبلی فراز نے چمن سرحد پر پیدا شدہ کشیدگی کے بعد حالات جلد معمول پر آنے کی امید ظاہر کی۔ بولے دونوں اطراف سے کوشش کی جائے کہ چمن سرحد پر کشیدگی کے بعد حالات جلد ازجلد معمول پر آئیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو نہ ہونے دیں جن سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو اور قیمتی جانیں ضائع ہوں۔

وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ ہم سرحدوں کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بھی بنائیں گے مانیٹر بھی کریں گے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ملک میں کون آرہا ہے کون جارہا ہے۔ ہم افغانستان کو پہلے بھی تجارت کے لیے سہولت فراہم کر رہے ہیں آئندہ بھی کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar