لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سسٹم میںبنیادی اصلاحات کاجامع پلان طلب کر لیاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 10روز کے اندر سمال ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت کی ہےـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں فری میڈیسن کی فراہمی،ویئر ہائوس پراجیکٹ،پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی قائم کردی گئیـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہیلتھ کے لئے درکار فنڈز کی فوری ریلیز کی ہدایت کیـچلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے بیرون ملک سے سرجنز بلوانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کیـچلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے پوسٹ گریجوایٹ کی ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم دیاـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں کو ادویات ہر صورت گھر تک پہنچانے کی ہدایت کی ـفری میڈیسن گھر گھر پہنچانے کیلئے کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہارکیاگیاـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی 100فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کیـمریم نوازہیلتھ کلینک میں الٹراسائونڈ، ای سی جی، سولرائزیشن، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہونگےـڈاکٹرز کومریم نواز ہیلتھ کلینک میںایکسرے سمیت دیگر اضافی طبی ٹیسٹ کی سہولت دینے پر ادائیگی کی جائے گیـچلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے مزید 7پرائیویٹ ہسپتال پینل میں شامل کرنے کی ہدایت کیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بچوں کی ہارٹ سرجری کیلئے کسی بھی صورت میں کوالٹی آف سرجری پر سمجھوتا نہ کیا جائے۔ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بنیادی ہیلتھ اصلاحات پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔ ہیلتھ سسٹم میں بار بار درپیش مسائل کاتدارک بے حد ضروری امرہے۔ہرہسپتال کے لئے درکار ضروری ریفارمز بھی کی جانی چاہئیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا شرم ناک ہے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنائیںگے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے پہلے پیشگی اطلاع کا سسٹم ہونا چاہیے۔ سرکاری ہسپتال سے مریض کا بغیر علاج اور ادویات واپس جانا ناکامی کے مترادف ہے۔ نشتر ہسپتال میں بری حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی، راہ داریوں میں بھی مریض بھرے تھے۔
Tags #AdditionalMedicalTests #AdvanceInformationSystem #BHUpresence #CCTVCameras #ChildrenHeartSurgery #ComprehensivePlan #CourierCompany #DischargedWithoutTreatment #ForeignSurgeons #FreeMedicine #FreeMedicineDelivery #GovernmentHospitals #HealthFunds #HealthReforms #HealthSystemReform #IncreaseInSeats #LongTermPlan #MaryamNawazHealthClinic #MaryamNawazSharif #MediumTermPlan #NishtarHospital #PostGraduateDoctors #PrivateHospitalsPanel #PunjabChiefMinister #PunjabHealthInitiativeManagementCompany #QualityOfSurgery #ShortTermPlan #Solarization #StolenMedicines #Ultrasound #ECG #UniversalHealthInsurance #WearhouseProject #X-Ray
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
